ویب ڈیسک: پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔
حارث رؤف کو نومبر کی کارکردگی کی بنیاد پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان کے فاسٹ باؤلر نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی جبکہ انہوں نے نومبر میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز پاکستان نے 22 برسوں کے بعد جیتی تھی۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے بھارت کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا اور جنوبی افریقہ کے مارکو ینیسن کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔