کامرس میں ماسٹر ڈگری رکھنے والے اساتذہ کیلئے خوشخبری

11 Dec, 2024 | 03:18 PM

جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  کا احسن فیصلہ, آئندہ کامرس میں ماسٹر ڈگری رکھنے والے اساتذہ کو ترقیاں دی جائیں گی۔

تعلیمی قابلیت کے تعین کے لیے کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم کام کی ڈگری کو ایم بی اے کے برابر تصور کیا جائے گا۔ایم کام کی ڈگری کو بی کام آنرز اور بی ایس کامرس کے برابر سمجھا جائے گا اور اسے 16 سالہ ڈگری کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔یہ پالیسی پنجاب بھر کے سکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز کے لیے 5 دسمبر 2024 سے نافذالعمل ہو گی۔
 
 
 
 
 

مزیدخبریں