ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں یہ ایوان ہمیں انصاف دے، بیرسٹرگوہر

ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں یہ ایوان ہمیں انصاف دے، بیرسٹرگوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں یہ ایوان ہمیں انصاف دے۔

  قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کا حصہ ہے کہ عوام سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں، ہمارے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی، ان پر گولیاں چلائی گئیں،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی پُرامن مظاہرین پر گولیاں نہیں چلیں، اس ملک میں پہلے بھی تحقیقاتی کمیشن بنے لیکن کچھ نہ ہوا۔

  چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے کمیٹی اس لیے بنائی کہ غلطیوں کو ٹھیک کریں اس کو کمزوری نہ سمجھیں، ہمارے مظاہرین میں کسی کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا، اگر فائرنگ ہوئی ہے تو اس کی ذمہ داری تو عائد ہونی چاہیے۔

 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، شام کی جیلوں سے باہر آنے والوں میں س ایک نے بتایا وہ 39 سال بعد باہر آیا، شام کا حکمران ملک سے بھاگتے ہوئے بھی 2 ارب ڈالر ساتھ لے گیا۔