ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی گئی

الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے متعلق متفرق درخواست غیر موثر ہونے کے باعث نمٹا دی۔

  الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے متعلق کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کی طرف دیکھنے کے بجائے پارلیمنٹ جائیں،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں مزید کہا ہے کہ حامد خان صاحب! آپ سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے معاملے کو اٹھائیں، کیس ختم ہوچکا ہے پھر متفرق درخواست پر سماعت کیسے چلتی رہی؟ آج ہم درستگی کرنا چاہتے ہیں۔

 ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں 2018 کے ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کا استعمال کیا گیا، اس کی رپورٹ پارلیمنٹ میں رپورٹ بھی جمع کرادی گئی ہے، اب معاملے کو پارلیمنٹ نے دیکھنا ہے۔

 بعدازاں عدالت نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے متعلق متفرق درخواست غیر موثر ہونے کے باعث نمٹا دی۔