قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ نے سول ڈیفنس کی ہیلپ لائن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نمبر 1124 ہوگا۔
سول ڈیفنس کی تمام گاڑیوں پر ٹریکر نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ گاڑیوں کی صحیح مانیٹرنگ کی جا سکے.
ڈائریکٹر سول ڈیفنس کے ڈیش بورڈ کے ذریعے تمام سول ڈیفنس گاڑیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، جس سے ان کی لوکیشن اور دیگر اہم معلومات آسانی سے دستیاب ہوں گی.