اداکارہ مایا علی کی دیسی لُک کے جلوے، نئی تصاویر نے دھوم مچا دی

11 Dec, 2024 | 01:05 PM

ویب ڈیسک:پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی خان سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، اداکارہ نے متعدد ایسے سیریلز کئے جن کو آج بھی دیکھنے والے پسند کرتے ہیں جبکہ فلمی دنیا میں بھی انہوں نے شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، اداکارہ کے چاہنے والے ایک بار پھر اُن کی دیسی لک دیکھ کر حیران رہ گئے۔

پاکستانی فلم 'طیفا ان ٹربل' میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مایا علی کا شمارفنِ اداکاری اور دلکشی دونوں سے مالا مال اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے،   مایا علی نے اپنے ڈرامے ’سن میرے دل‘ کے خاص لُک کی تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کر کے چوڑیوں اور گجروں سے اپنی محبت کا بھی کھل کر اظہار کیا۔

مایا علی نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انکی متعدد تصاویر شامل ہیں،شیئر کی گئی تصاویر کسی شادی یا دوسری تقریب کی نہیں بلکہ مایا علی کے ان دنوں نشر ہونے والے ڈرامے ’سن میرے دل‘ کے سیٹ پر لی گئی ہیں۔

 تصاویر میں مایا علی دلکش ہلکی گلابی پشواس کے ساتھ زرد دوپٹہ پہنی ہوئی ہیں جو انکے اپنے ہی برانڈ ’مایا پریٹ‘ کا شاہکار ہے جبکہ دونوں ہاتھوں میں میچنگ چوڑیاں بھی پہنی ہوئی ہیں اورماتھے پر ٹیکا، کانوں میں بڑے بندے اور ہاتھ میں انگوٹھی مایا کے شاندار فیشن سینس کی عکاسی کر رہے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں مایا علی نے لکھا کہ ’سن میرے دل کے لُکس میں سے میرا سب سے زیادہ پسندیدہ لُک، اگر آپ مجھے جانتے ہیں تو یہ بھی معلوم ہوگا کہ مجھے چوڑیوں، گجرے، موتیا اور پشواس سے کس قدر محبت ہے‘۔
تصاویر کے وائرل ہوتے ہیں ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایکٹرس کے اس انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹ سیکشن میں محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں