لاہور ہائیکورٹ کی ڈائریکٹر سائبر کرائم سید حشمت کمال کی کارکردگی کی تعریف 

11 Dec, 2024 | 12:29 PM

Ansa Awais

ملک اشرف :خاتون سے زیادتی کا مقدمہ پہلے پولیس پھر ایف آئی اے کے پاس درج ہونے کا معاملہ ,لاہور ہائیکورٹ نے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانت کیس میں ایف آئی اےاور پولیس افسران کو پیکا ایکٹ کے تحت ترمیم بارے ایس او پیز بنانے کے لیے 23 دسمبر تک مہلت دے دی ،عدالت نے دوران سماعت ڈائریکٹر سائبر کرائم حشمت کمال کی کارکردگی کی تعریف بھی کی ۔ 

جسٹس فاروق حیدر نے ملزمان  پرویز مسیح اورسحروش جان مسیح کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،ڈائریکٹر سائبر کرائم حشمت کمال، اے آئی جی  مانیٹرنگ  ، ڈی آئی جی لیگل  پیش  ہوئے ، جسٹس فاروق حیدر نے ڈائریکٹر سائبر کرائم سید حشمت کمال سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے کوشش  بڑی اچھی کوشش کی ،جو ڈرافٹ بنایا تھا اسے شئیر کردینا چائیے تھا ، ڈائریکٹر سائبر کرائم سید حشمت کمال نے جواب دیا۔ ڈرافٹ لیگل برانچ کو  ویٹنگ کے لئے بھیجا ہوا ہے،  ڈی آئی جی لیگل اویس ملک نے عدالت کو بتایا کہ 
پراسیکیوٹرجنرل کو بھی ڈرافٹ بھجوایا ہوا ہے، جسٹس  حسن فاروق حیدر نے  افسران سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دئیے اس خلا ء کو پہلے ہی حل کردیا جانا چائیے تھا ، آپ نے کافی اچھی کوشش کی ہے،  بتائیں 173 کی رپورٹ کون جمع کروائے گا،انچارج انویسٹیگیشن  کون ہوگا ، پراسیکیویشن کون کرے گا ، ڈی آئی جی  اویس ملک نے جواب دیا جے آئی ٹی بنے گی ،پولیس اور ایف آئی اے  بھی  انویسٹیگیشن کرسکتی ہے، جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دئیے 
درج کی گئی ایف آئی آر کو نہ کاٹنا، صرف تفتیش ایف آئی اے کو منتقل ہوسکتی ہے، اس سے پہلے کتنا غلط کام ہورہا تھا،ایک ہی وقوعہ کی ایف آئی آر پولیس ور ایف آئی اے درج کررہی تھی، فاضل جج نے استفسار کیا ۔
کب تک  ایس او پیز کا کام مکمل ہو جائے گا، ڈائریکٹر سائبر کرائم نے جواب دیا دو ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا ، جسٹس فاروق حیدر نے افسران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا یہ ضرور دیکھیں کہ انویسٹیگیشن کون کرے گا،  یہ نہ ہو کہ جے آئی ٹی بنانے کے لئے  چھ چھ ماہ لگ جائیں ،شاباش ، آپ نے بہت  اچھا کام کیا ،آپ دس روز میں ایس او پیز مکمل کرکے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کریں ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23دسمبر تک ملتوی کردی ،عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت بھی آئندہ سماعت تک ملتوی کردی

: . 

مزیدخبریں