عابد چودھری: مغلپورہ میں سسرالیوں کے تشدد سےبہو کی ہلاکت کا واقعہ،مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ انیقہ شوکت کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد کے باعث انیقہ کے جسم کےمختلف حصوں پر گہرےزخم آئے،دل کے پاس آنے والا زخم موت کی وجہ بنا۔
مقتولہ کے دل ،چھاتی پر گہرے زخم سے دل میں خون جمع ہو گیا تھا،مقتولہ انیقہ کو سر پر بھی گہری چوٹ لگی،سمن آباد کی رہائشی انیقہ شوکت کو شوہر جنید اور سسرالیوں نے تشدد کرکے قتل کیا تھا، انیقہ شوکت کی 4 سال قبل مغل پورہ کے رہائشی جنید سے شادی ہوئی تھی۔