پہلا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا نے پاکستان کو  11 سکور سےشکست دیدی

10 Dec, 2024 | 11:44 PM

ویب ڈیسک:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ  میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو11 رنز سے شکست دے دی۔ 

 ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 184 رنز کاہدف دیا،ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے 172رنز بنائے، کپتان محمد رضوان 74 رنز بنا کر نمایاں رہے، صائم ایوب نے 15 گیندوں پر 31 ، طیب طاہر 18 گیندوں پر 18 رنز بنا سکے۔ 

 ساوتھ افریقہ کی جانب سے جارج لینڈ 4 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ کوینا مافاکا 2، اووٹنیل بارٹمن اور انڈین سیملائن ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے،ڈیوڈ ملر نے 40 گیندوں پر 82 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی،ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے، ملر نے سفیان مقیم کو3 گیندوں پر 3 چھکے بھی لگائے،جارج لِندے نے 24 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی اور تین چوکے اور چار چھکے لگائے۔

 کپتان ہینرک کلاسن 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، وین ڈر ڈوسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ریزا ہینڈرکس 8 رنز بنا کر ابرار احمد کا نشانہ بنے۔

 پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے اور چار اوور میں 53 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کرسکے، شاہین آفریدی نے تین اور ابرار احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں