شام کےعبوری وزیر اعظم نے ملک میں امن اوراستحکام کامطالبہ کر دیا

11 Dec, 2024 | 10:45 AM

ویب ڈیسک: شام کے نئے عبوری وزیر اعظم نے ملک  میں امن اور استحکام کا مطالبہ کر دیا۔

  شام کے نئے   نگراں وزیراعظم محمد البشیر   نےاپنےپہلے انٹرویو میں بتایا کہ اب وقت آگیا ہے ہمارے لوگ استحکام اور سکون سے لطف اندوز ہوں۔

 محمد البشیر   نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو  اپنی تقرری کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں بتایا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمارے لوگ استحکام اور سکون سے لطف اندوز ہوں۔ 

 انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ   ملک جنگ سے  تھک چکا  ہے  اب ہمیں امن کی جانب بڑھنا ہو گا ، شام کی تعمیر نو کی جائے گی، ملک ترقی اور تعمیر نو کی طرف بڑھ رہا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ  ہمارے لوگ جنگ سے تھک چکے ہیں اس لیے ملک کسی اور جنگ کے لیے تیار نہیں اور ہم  کسی اور جنگ میں جانے والا نہیں ۔

مزیدخبریں