ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی باولرجسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑ دیا

شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی باولرجسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنا کسی بھی بولر کے لئے بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ کے بعد پاکستانی پیسر شاہین شاہ کو بھی یہ اعزاز حاصل ہوگیا ۔

تفصیلات کےمطابق کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سب سے پہلے 100 وکٹیں حاصل کرنے والے سری لنکا کےلاستھ ملنگا ہیں جن کے پاس یہ ریکارڈ  تھا،  اُس کے بعد بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ٹم ساؤتھی نے یہ کارنامہ سرانجام دیا، اب اس فہرست میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہوچکے ہیں، وہ واحد پاکستانی بولر ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں 100، ون ڈے میں 112 اور  ٹیسٹ میں 116 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، شاہین نے چار اوور میں 22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،  شاہین نے کھیل کے پہلے اوور میں Rassie van der Dussen کو آؤٹ کیا، پھر40 گیندوں پر 82 رنز بنانے والے ڈیوڈ ملر کو  اور آخر میں Nqabayomzi پیٹر کی وکٹ حاصل کی۔

 بھارت کے جسپریت بمراہ جو ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون بولر ہیں وہ تاحال اس اعزاز سے محروم ہیں،بمراہ کی ٹیسٹ میں 185، ون ڈے میں 149 اور ٹی ٹوئنٹی میں 89 وکٹیں ہیں۔