وسیم بادامی کی ماہرہ خان سے مصافحہ پر ہچکچاہٹ،ویڈیو وائرل

11 Dec, 2024 | 09:26 AM

ویب ڈیسک: شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان کے ہوتے ہوئے  پورے سیشن سے وسیم بادامی لائم لائٹ چرانے میں کامیاب ہوگئے۔

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اینکر پرسن وسیم بادامی کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی سے۔ویڈیو میں وسیم بادامی کا ماہرہ خان سے مصافحہ کرتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار ہونا سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہوگیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان وسیم بادامی کی جانب مصافحہ کرنے کیلئے جونہی ہاتھ بڑھاتی ہیں ان کی جانب سے بڑھتا ہوا ہاتھ دیکھ کر وسیم اپنے ہاتھ کے بجائے دوسرے ہاتھ میں تھاما ہوا مائک آگے کردیتے ہیں۔

وسیم بادامی کی جانب سے بڑھائے جانے والے مائک کو دیکھتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان مسکراتے ہوئے مائک کو تھام کر سلام کرتی ہیں جس کے بعد دونوں ستاروں کو ہچکچاتے ہوئے قہقہ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ‘میں ہوں کراچی’ کے پورے سیشن سے وسیم ایکس ماہرہ ہیڈ شیک کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔  صارفین کی جانب سے وسیم بادامی کے شرمیلے انداز کو مداحوں کی جانب سے ‘ٹرو جینٹلمین‘ کا خطاب دے دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے ٹاپ اینکرز کی فہرست میں سر فہرست میڈیا پرسنالٹی وسیم بادامی اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ   ماہرہ خان نے حال ہی میں  آرٹس کونسل  آف پاکستان کی جانب سے کراچی میں منعقد 17ویں عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کی۔

اداکارہ ماہرہ خان عالمی اردو کانفرس میں شیڈول اپنے ایک سیشن ‘میں ہوں کراچی‘ میں بطور مہمان شریک ہوئیں تھی جبکہ وسیم بادامی کی جانب سے سیشن کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیے گئے۔کانفرنس میں منعقد سیشن میں جہاں اداکارہ ماہرہ خان کے مداحوں نے  انہیں سننے کیلئے بڑی تعداد میں شرکت کی وہیں تقریب میں کئی سلیبریٹیز اور مشہور شخصیات بھی موجود تھے جو ماہرہ کی دلچسپ گفتگو سے محظوظ ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وسیم بادامی اور ماہرہ خان کی جانب سے سیشن میں فردوس جمال کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال پر ماہرہ خان کے انتہائی مؤدب جواب کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

مزیدخبریں