ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل لائسنس حاصل کرنیوالوں کیلئے اہم خبر

موٹر سائیکل لائسنس حاصل کرنیوالوں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: موٹر سائیکل لائسنس کے اجراء میں ریلیف جاری ،صرف 4 روز باقی، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات پر لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی میں تیزی کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 800 سے زائد شہریوں نے سہولیات سے فائدہ اٹھایا،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ 7ہزار 674شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،8ہزار 300 شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،9ہزار 422 شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔
254شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے ،123سے زائد شہریوں نے گمشدہ لائسنس کو دوبارہ حاصل کیا،ایک ہی روز میں موٹر سائیکل لائسنس حاصل کرنے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی۔
16دسمبر سے موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا اصول دوبارہ لاگو ہوگا، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے،بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے،