ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر لاہور کے مختلف مقامات پر 10 ڈرائیونگ سکولز قائم

شہر لاہور کے مختلف مقامات پر 10 ڈرائیونگ سکولز قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: شہر  لاہور کے مختلف علاقوں میں 10 نئے ڈرائیونگ سکولز قائم کیے گئے ہیں جن میں گریٹر اقبال پارک، کاہنہ میثاق سینٹر اور ٹاؤن شپ شامل ہیں۔

سی ٹی او عمارہ اطہر  کے مطابق  پولیس اور بحریہ ٹاؤن کے خدمت مراکز میں بھی ڈرائیونگ سکولز قائم کیے گئے ہیں جبکہ وویمن آن ویل سکول ایل او ایس فیروز پور روڈ میں صرف خواتین کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔ اس سکول میں خواتین کو 'ویمن ٹو ویمن' سروس فراہم کی جا رہی ہے۔

سی ٹی او نے کہا کہ ڈرائیونگ کورسز میں الیکٹریکل اور مکینیکل ورک کی تفصیلی ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی تاکہ طلباء و طالبات کو مکمل طور پر ٹرینڈ کیا جا سکے۔اُنہوں  نے مزید بتایا کہ 'رائیڈ فار چینج' کے تحت مختلف یونیورسٹیز اور کالجز میں سکوٹی ٹریننگ دی جا رہی ہے تاکہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنایا جا سکے۔ خواتین کو بااختیار بنانے سے معاشرے میں ایک واضح تبدیلی آئے گی۔