لین دین کے تنازعہ پر شہری قتل ہو گیا

11 Dec, 2023 | 10:31 PM

اسرار خان: لاہور میں گجر پورہ کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر شہری قتل ہو گیا ۔پولیس نے مقتول کی لاش تحویل میں لے کر قاتل کی تلاش شروع کر دی ۔

پولیس کے مطابق واقعہ چائنہ سکیم میں پیش آیا، جہاں وسیم نامی شخص کا لین دین کے تنازعہ پرفیاض کے ساتھ جھگڑا ہوا ۔۔۔ اسی دوران ملزم وسیم نے فائرنگ کر کے فیاض کو شدید زخمی کر دیا، جو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا ۔۔۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے ۔۔۔

مزیدخبریں