کراچی میں اہلسنت والجماعت کے کارکن کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ناگن چورنگی یوپی موڈ کے قریب اہلسنت والجماعت کے کارکنان عدنان پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
ترجمان اہلسنت والجماعت کراچی مولانا عمر معاویہ نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجہ میں اہلسنت والجماعت کا کارکن عدنان شہیدِ ہوگیاہے۔
عدنان شہیدکو عباسی ہسپتال سے سردخانہ لیکر جارہے ہیں۔ عدنان کی رہائش ناظم آباد 2نمبر اقصیٰ مسجد کے قریب ہے۔
ترجمان اہلسنت والجماعت کراچی نے کہا کہ قتل کا یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے، ہم اس کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔
ترجمان اہلسنت والجماعت کراچی مولانا عمر معاویہ نے میڈیا سے اس قتل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، نگراں وزیراعلیٰ شہریوں کی جانوں کے تحفظ میں ناکامی پر فی الفور استعفیٰ دیں۔ اعلیٰ حکام اس واقعے کی تحقیقات کریں۔