بلاول بھٹونے پی ٹی آئی دور میں جیلوں سے رہا کئے گئے دہشتگرودں کے متعلق انکوائری کا مطالبہ کردیا

11 Dec, 2023 | 09:28 PM

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی دور میں جیلوں سے رہا کئے گئے دہشتگرودں کے متعلق انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے کہا کہ پاکستان میں سنگین دہشتگردی میں ملوث لوگوں کو پاکستان واپس بلایا گیا تھا جس پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ افغانستان کیساتھ تعلقات کے حوالے سے ہم افغانستان کو انگیج کرتے رہیں گے۔
پی ٹی آئی کے دور میں عوام کی مرضی کے بغیر جو فیصلہ لیا گیا اس کی وجہ سے دہشتگردی شروع ہوئی ہے
بھارت کشمیر میں بین الاقوامی قوانین اور یونائیٹڈ نیشن کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے اور کررہا ہے

مزیدخبریں