اویس کیانی: سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے میڈیا کورڈینیٹر بدر شہباز کو مسلم لیگ نون میں اہم ذمہ داری مل گئی۔
بدر شہباز کواسسٹنٹ سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن تعینات کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ نون کے مرکزی دفتر کی جانب سے بدر شہباز کے تقرر کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
پارٹی صدر کی ہدایت پر سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے بدر شہباز کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔