دو گروپوں  میں خطرناک تصادم، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق

11 Dec, 2023 | 07:31 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں دو گروپوں  کے تصادم میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مچھر کالونی میں عمر بن خطاب مسجد کے پاس دو گروپوں میں خطرناک تصادم ہوا، تصادم کے دوران فائرنگ سے سراج عرف سراجی نامی شخص اور اسکے دو ساتھی ہلاک ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ASP کیماڑی ڈویژن اور ایس ایچ او ڈاکس نے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔

پولیس نے فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم نثار پٹھان اور اسکے بھائی کو گرفتار کر لیا۔ فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک رائفل اور ایک عدد پستول برآمد کرلیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق نثار پٹھان اور متوفی سراج عرف سراجی کے درمیان زمین کا تنازعہ تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 آئی جی سندھ نے مچھرکالونی میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ 

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے کیماڑی کے علاقے مچھرکالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افرادکی ہلاکت سے متعلق  ڈی آئی جی جنوبی سے تفصیلات طلب کرلیں۔



مزیدخبریں