علی رامے: پنجاب کی نگراں کابینہ نے اپنے 34 ویں اجلاس میں نرسنگ کالج کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں نرسنگ کالج کے آپریشنل اخراجات کے لئے ایک ارب روپے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ مظفرگڑھ رجب طیب اردوان ہسپتال میں نرسنگ کلاسز جلد شروع کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
پنجاب کی نگراں کابینہ نے ساہیوال میں رحمت اللعالمین بلاک کو ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی، ساہیوال میں 180بیڈز کا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جلد فنکشنل کیاجائے گا۔