ویب ڈیسک: لاہور میں کار اور کمرشل گاڑیوں کی چوری کی وارداتیں بھی بدستور جاری، رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 520 کاریں، 2097 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 122 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن کار چوری کی 112 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، کار چوری کے 91 مقدمات کے ساتھ اقبال ٹاؤن ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا۔ کینٹ ڈویژن سے 76، سٹی ڈویژن سے 64 کاریں چوری ہوئیں، سول لائنز ڈویژن سے گزشتہ 11 ماہ کے دوران 55 کاریں چور لے اڑے۔
کمرشل گاڑیوں کی چوری میں سٹی دویژن 499 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا، صدر ڈویژن کمرشل گاڑیوں کی چوری کے 449 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، کمرشل گاڑیوں کی چوری کی 344 وارداتوں کے ساتھ اقبال ٹاؤن ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا۔ کینٹ ڈویژن سے 280، ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 274 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں، سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ 11 ماہ کے دوران 251 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے۔