اویس کیانی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر کے روز وفاقی وزارت داخلہ کا دورہ کیا۔
وزیرداخلہ سرفراز احمد بگٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزارت داخلہ میں استقبال کیا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزارت داخلہ کی دیوارِ شہدا کا دورہ کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزارت داخلہ کی شہدا گیلری میں شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر کو آویزاں کیا۔انہوں نے وہاں آویزاں ان شہدا کی تصاویر کو دیکھا جنہوں نے پاکستان کی بقا کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے جانیں قربان کر دیں۔
بعد ازاں چئیرمین بلاول بھٹو کی وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے ملاقات ہوئی جس میں ملک کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔