ویب ڈیسک: فوڈسیفٹی ٹیموں کی جانب سے چائنہ سکیم حیدرٹاؤن میں واقع مربہ یونٹ پرچھاپہ مارا گیا۔
فوڈسیفٹی ٹیموں کی جانب سے چھاپے کے دوران فنگس زدہ مربہ برآمدہونےپریونٹ بند کردیا گیا، 900 کلو مربہ تلف کردیا گیا۔
ترجمان فوڈاتھارٹی کے مطابق گلے سڑےپھلوں سبزیوں کو کھلےرنگ وکیمیکلز لگا کر مضرصحت مربہ تیارکیاجارہاتھا، ممنوعہ نیلےڈرموں میں فنگس اورکیڑوں سےبھرےپھلوں سبزیوں کامربہ پایاگیا، کھلی نالیاں، ٹوٹے فرش، گندے بدبودار ماحول میں مضر صحت مربہ بنایا جارہا تھا۔ پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑوں اور مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔