(سعید احمد)اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے لاہور سے سری لنکا منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 700 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔مسافر سری لنکن ائیر کی پرواز یو ایل 186 سے کولمبو جا رہا تھا۔
دوران تلاشی مسافر کے بیگ میں سے ہیروئن برآمد ہوئی،اے این ایف حکام نے منشیات قبضے میں لیکر مسافر کو گرفتار کر لیا۔