شہربھرمیں ڈینگی کے وار جاری،نئےمریض رپورٹ 

11 Dec, 2023 | 09:57 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)شہربھرمیں ڈینگی کے وار جاری،شہرمیں ڈینگی بخارکے27نئےمریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈینگی بخار میں مبتلا 90 مریض بدستور زیر علاج جاری ہے۔ ،مزید 110 مقامات سے لاروا برآمد ہوا ہے جسے تلف کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب شہر میں مچھروں کی افزائش بھی جاری ہے،تفصیلات کے مطابق  شہر میں موسم سرد ہونے کے باوجود مچھروں کے حملے نہیں رک سکے اور مسلسل کیسز بڑھ رہے ہیں۔

ڈینگی جو مخصوص مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری ہے، کی شدید ترین شکل ہلاکت کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

ڈینگی سے متاثرہ افراد شدید فلو جیسی علامات سے گزرتے ہیں، جن میں تیز بخار، شدید سر درد، پٹھوں اور جوڑوں کا درد، اور متلی اور الٹی، عام طور پر تقریباً ایک ہفتے تک برقرار رہتی ہے۔


 

مزیدخبریں