ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا رابی پیرزادہ نے جیون ساتھی چن لیا؟

کیا رابی پیرزادہ نے جیون ساتھی چن لیا؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ان کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تصویر  تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے ایک آدمی کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

 اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کچھ اشعار لکھے کہ 

تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں،
رشتوں کی بندشوں کا ویسا اثر کہاں،
چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے،
 منزل تو مل ہی جائے جانا مگر کہاں


 سابقہ گلوکارہ نے تصویر میں ان کے ہمراہ موجود شخص کے بارے میں کچھ نہیں بتایا مگر اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ کو بطور گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل شہرت حاصل ہوئی تاہم کچھ سال قبل اُنہوں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے لیے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔