سٹی42: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دعوی کیا ہے کہ دنیا پر مغرب کے 500 سالہ تسلط کا دور اب ختم ہو رہا ہے۔
دوحہ فورم س میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے روس کے وزیر خارجہ لاروف نے کہا کہ روس اور میں منافق نہیں ہیں، اسرائیل پر حماس کا حملہ خلا میں نہیں ہوا، اسرائیل کو برسوں بتایا کہ فلسطینی ریاست کی غیر حل شدہ حیثیت خطرناک ترین مسئلہ ہے۔ اسرائیل پر حملے کو اجتماعی سزا کا جواز بنانا قابل قبول نہیں، غزہ کی صورت حال کی بین الاقوامی مانیٹرنگ ہونی چاہیے۔