اسرائیل فوجی طاقت سے اپنے یرغمالیوں کو رہا نہیں کراسکتا، حماس کا بیان

11 Dec, 2023 | 01:52 AM

سٹی42: حماس نے کہا ہے کہ  اسرائیل فوجی طاقت سے اپنے یرغمالیوں کو رہا نہیں کراسکتا۔

عرب میڈیا کے ذریعہ سامنے آنے والے ایک بیان میں حماس کے القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ  نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بغیر اسرائیل کا کوئی یرغمالی رہا نہیں ہوگا، فوجی طاقت سے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہیں کرایا جاسکتا۔

 ابوعبیدہ نے حماس کی قید میں موجود کسی اسرائیلی شہری کی موت کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ اس اسرائیلی یرغمالی کی ہلاکت طاقت کے زور پر رہا کرانےکی کوشش کا نتیجہ ہے۔ حماس کے ترجمان نے کہا  کہ اسرائیل مذاکرات کیے بغیر اپنے یرغمالیوں کو رہا نہیں کرواسکتا، القسام بریگیڈز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کے خلاف ہماری مزاحمت جاری رہےگی۔

مزیدخبریں