(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے بیان پر کہا ہے کہ کیا گھڑی چور نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کردی ہیں؟ یقینا نہیں!۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ گھڑی چور نے ایک پریس کانفرنس کی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہاکہ کیا گھڑی چور نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کردی ہیں؟ یقینا نہیں!
I heard ghari chor did a press conference. Did he dissolve KP & Punjab assemblies? Of course not. His efforts to turn institutions into his tiger force to do his unconstitutional bidding failed before and will fail again.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 11, 2022
ان کا مزید کہناتھا کہ گھڑی چور کی اداروں کو اپنی ٹائیگر فورس میں بدل کر غیرآئینی کام منوانے کی کوششیں پہلے بھی ناکام ہوئیں اور آئندہ بھی ہوں گی۔