ایبٹ آباد، کوسٹر کھائی میں جا گری  

11 Dec, 2022 | 10:15 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ایبٹ آباد میں خیرہ گلی کے قریب سیر و تفریح کیلئے جانے والی کوسٹر کھائی میں جاگری ،کوسٹر میں 25 افراد سوار تھے،امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق کوسٹر میں سوار افراد گوجرانوالہ سے سیر کیلئے گلیات آئے تھے کہ واپسی پر حادثہ کا شکار ہو گئے،11 زخمیوں کو نکال لیاگیا، باقی کی تلاش جاری ہے۔ اندھیرے اور روڈ پر برف سے پھسلن کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات کاسامنا ہے،مقامی افراد امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں