(ویب ڈیسک)افغان بارڈر فورسز کی چمن میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، 6 شہری شہید جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسزنے مارٹرسمیت بھاری ہتھیاروں کااستعمال کیا،پاکستانی فورسزنےافغان اشتعال انگیزی کاموثرجواب دیا،پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغان شہریوں کونشانہ بنانےسےگریز کیا،پاکستانی حکام نےصورتحال کی سنگینی پرافغان حکام سے رابطہ کیا اورواقعہ کےذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔