(ویب ڈیسک)او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کا ایل او سی کا دورہ ،وزیراعظم کےمشیربرائے امورکشمیر قمرزمان کائرہ بھی ہمراہ تھے۔
اس موقع پر سعودی عرب،ترکیہ،مالدیپ ، آذربئیجان،نائیجیریا اورسینگال کے حکام بھی موجود تھے،وفد کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیاگیا،وفدکی فروری 2021کی سیزفائرکی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بھی ملاقات ہوئی۔