(حسن خالد)وحدت کالونی ، پتنگ بازی پر پابندی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے،چھٹی کے روز پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری رہی۔
ایس ایچ او وحدت کالونی نے خونی کھیل کھیلنے والوں کو کھلی چھٹی دے دی،وحدت کالونی میں بلا خوف و خطر دن بھر پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا،پابندی کے باوجود پتنگ بازی کی فوٹیج سٹی42 کو موصول ہوگئی۔فوٹیج میں آسمان پر پتنگیں اڑتی دکھائی دے رہی ہیں تھانہ وحدت کالونی پولیس پتنگ بازوں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔