مسجد الحرام کے سب سے پرانے نمازی انتقال کر گئے

11 Dec, 2022 | 01:27 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد الحرام کے سب سے پرانے نمازی الشیخ عوض معوض الحربی 134 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ سے تعلق رکھنے والے معوض الحربی ایک صدی سے زائد مسجد الحرام کے نمازی رہے، وہ سعودی عرب کے طویل العمر انسان تھے ، انہیں حمامة الحرم یعنی پناہ گزین کبوتر کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔

سعودی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکیوں نے الشیخ عوض معوض الحربی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

مزیدخبریں