(مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
امام الحق کی انجری کے باعث پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں اوپننگ کے لیے عبد اللہ شفیق کے ساتھ محمد رضوان آئے اور پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان کے 67 رنز بنا لیے ہیں۔
محمد رضوان 30 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم اولی روبنسن کی شاندار ان سوئنگ گیند پر ایک رن بنا کر بولڈ ہوئے، عبد اللہ شفیق 34 کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ کیا تو ہیری بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھےتاہم انگلینڈ کی 5 وکٹیں اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 73 رنز کے اضافہ کر پائیں اور پوری ٹیم 275 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
تیسرے روز پہلے آؤٹ ہونے والے انگلش کھلاڑی بین اسٹوکس تھے جو 41 رنز بنا کر نواز کی گیند پر محمد علی کے ہاتھوں کیش آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک نے اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے محمد ابرار نے اگلے آنے والے بیٹر اولی روبنسن کو 3 رنز پر ہی بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد ابرار نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں زاہد محمود کے حصے میں آئیں، ایک کھلاڑی کو نواز نے آؤٹ کیا جبکہ دو انگلش بیٹرز رن آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنا لیے ہیں اور پاکستان پر ان کی مجموعی برتری 341 رنز ہو گئی ہے۔