وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

11 Dec, 2022 | 10:24 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کا مستقبل میں غیرملکی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کےلئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔ 

پارلیمانی ذرائع کے مطابق بل کا مقصد سرمایہ کاروں کو غیر ضروری عدالتی کاروائیوں سے تحفظ دینا بھی ہے، ریکوڈیک معاہدے پر صدراتی ریفرنس کی روشنی میں قانون سازی کی جائے گی،  قانون سازی کے لئے سینیٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ غیرملکی سرمایہ کاری تحفظ بل میں سرمایہ کاروں کو غیر ضروری پریشانی سے تحفظ حاصل ہوگا، قانون سازی سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول مہیا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قانون سازی کا فیصلہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑھتی شکایات پر کیا گیا، بل پہلے سینیٹ میں پیش کیا جائے یا قومی اسمبلی میں؟ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

مزیدخبریں