پی ٹی آئی کا الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلیاں نکالنے کا فیصلہ

11 Dec, 2022 | 09:52 AM

(سٹی 42) پی ٹی آئی  نے کراچی میں  الیکشن کراؤ ملک بچاؤ تحریک کے سلسلے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی نے ریلیوں سے متعلق شیڈیول جاری کردیا، ریلیاں کراچی کے تمام حلقوں میں نکالی جائیں گی، ریلیوں کا آغاز آج بروز اتوار سے کیا جائے گا، ریلیوں میں کراچی تنظیم، سابق اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی شرکت کریں گے، بلدیاتی الیکشن میں امیدوار اور کارکنان بھی تحریک کا حصہ ہوں گے۔ 

شیڈیول میں ماڈل ٹاؤن، منگوپیر، مومن آباد، گلشن اقبال، صفورہ،حیدری، صدر و دیگر علاقے شامل ہیں، ریلی کا شیڈیول پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار کی جانب سے جاری کیا گیا۔ 

مزیدخبریں