ویب ڈیسک: کراچی میں فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ نیو کراچی گبول ٹاﺅن کے قریب پیش آیا ہے، جس میں 3 بھائی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 14 اور 30 بور کے 12 خول ملے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بھائی چوکیدار ہیں، 6 سے 7 ملزمان نے فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔