پی ایچ اے کا سرکاری اراضی پر قبضہ کرانے کا سکینڈل سامنے آگیا

11 Dec, 2021 | 10:15 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پی ایچ اے کا نیا کارنامہ ,سرکاری اراضی پر قبضہ کروانے کا سکینڈل سامنے آگیا ، لبرٹی گول چکر کی منظوری لے کر گلبرگ میں ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کی ایکوائر شدہ اراضی پر کافی شاپ اور فلاور شاپ بنوادی ۔

 ذرائع کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میں لیز اور کرایہ داری معاملات میں گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے،پی ایچ اے نے بڈ کا ٹھیکہ لبرٹی گول چکر کا دیا ،کافی اور فلاور شاپس نالے کے ساتھ بنوادیں۔

ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایلی ویٹڈ منصوبہ دوبارہ شروع کیا جارہا ہے، پی ایچ اے سے جگہ خالی کروائی جائے گی، پی ایچ اے کا اراضی کی نشاندہی کے باوجود شاپس بنوانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔

ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن پی ایچ اے سہیل بھٹی کا موقف ہےجس وقت شاپس بنوائیں اس وقت ایلی ویٹڈ منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا تھا ، منصوبے کا آغاز ہوتے ہی کافی شاپ اور فلاور شاپ دوسری جگہ منتقل کردیں گے۔

مزیدخبریں