مینار پاکستان واقعہ، ملزم ریمبو کی درخواست ضمانت پر عدالت سے اہم خبر

11 Dec, 2021 | 09:53 PM

M .SAJID .KHAN

(عثمان الیاس)گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر نرس عائشہ سے بدسلوکی کے کیس ملوث ملزم درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے کیس سماعت 14دسمبر تک ملتوی کردی۔
سیشن کورٹ میں گریٹر اقبال پارک مقدمہ کے مرکزی کردار عامر سہیل عرف ریمبو نے درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی ۔

عدالت میں درخواست گزار وکیل کی جانب سے وکالت نامہ پیش کردیا گیا۔عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا تفصیلی ریکارڈ طلب کر لیا۔

مزیدخبریں