ویب ڈیسک: اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ وکی کوشل اور کترینہ کیف نے راجستھان میں ان کی شادی سے قبل ہونے والی ہلدی کی تقریب کی تصاویر شیئر کردی ۔
سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وکی کوشال نے اپنی اور کترینہ کیف کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں انہیں ایک دوسرے کو ہلدی لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ صرف یہ ہی نہیں فیملی کے دیگر افراد بھی انہیں ہلدی لگاتے دیکھائی دے رہے ہیں۔
تصاویر کے ساتھ اداکار وکی کوشال نے کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’شکر‘، ’صبر‘ اور ’خوشی‘۔ اس کے علاوہ نئی نویلی دلہن کترینہ بھی اپنی بیاہ کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرچکی ہیں۔ کترینہ کیف نے ہلدی لگانے کی رسم میں سفید رنگ کا لہنگا، اسی رنگ کا پھول نما ہار اور جھمکیاں پہنی ہوئی ہیں جبکہ وکی نے سفید رنگ کا کرتا پاجامہ پہنا ہوا ہے۔ ہلدی کی رسم سے پہلے مہندی لگانے کی بھی رسم کی گئی جس پر کترینہ کے ہاتھوں پر مہندی (حنا) لگائی گئی تھی۔
وکی اور کترینہ نے 9 دسمبر کو راجستھان کے سوائی مادھو پور کے سکس سینس فورٹ باروارہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ تین روزہ تقریب میں ہلدی، سنگیت اور شادی کی تقریب شامل تھی۔ تقریباً 120 مہمان اس گالا کا حصہ تھے جن میں فلمساز کبیر خان، ان کی اہلیہ منی ماتھر اور دیگر بھی موجود تھے۔