عاطف اسلم کونسا ڈرامہ کرنے جارہے ہیں؟ ویڈیو میں سب بتا دیا

11 Dec, 2021 | 07:37 PM

M .SAJID .KHAN

(زین مدنی )چھوٹے پردے پر عاطف اسلم جس پراجیکٹ میں نظر آئیں گے اس کا نام سنگ ما ہے جبکہ ان کا کردار مرکزی نوعیت کا معلوم ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور اور معروف گلوکار عاطف اسلم نے میوزک انڈسٹری سمیت بڑے پردے پر بھی خوب نام کمایا ہے جس کے بعد انہوں نے چھوٹے پردے پر جلوہ گر ہونے کا اعلان کیا تھا۔اس اعلان میں عاطف اسلم نے اپنے سیریل پراجیکٹ کا نام بھی بتایا تھا اور اپنے مداحوں سے بھرپور سورٹ کی درخواست کی تھی۔

عاطف اسلم کے اس اعلان کے بعد اب ان کے نئے کردار کی پہلی جھلک بھی جاری کردی گئی ۔چھوٹے پردے پر عاطف اسلم جس پراجیکٹ میں نظر آئیں گے اس کا نام سنگ ما ہے جبکہ ان کا کردار مرکزی نوعیت کا معلوم ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ اس ڈرامے کا پہلا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں عاطف اسلم کو چوہدریوں کی طرح طیش میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ڈرامے میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر اور کبریٰ خان کو بھی دیکھائی دیں گی۔

مزیدخبریں