جنید صفدر اپنے گاؤں کے ہیرڈریسر کے پاس بال کٹوانے پہنچ گئے، تصاویر وائرل

11 Dec, 2021 | 07:06 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں ، جنید  صفدر اپنے گاؤں کے ہئیر  ڈریسر سے بالوں کی سیٹنگ کروائی۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اس وقت اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف  ہیں، جنیدبالوں کی سیٹنگ کرانے  اپنے  آبائی گاؤں کے ہیر ڈریسر کے ہاں پہنچ گئے۔

جہاں لی گئی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ سیف خان سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمن خان کی بیٹی ہیں، جو 1997 میں احتساب بیورو کے چیئرمین رہے تھے۔

قبل ازیں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن کے مہنگے ترین اور پرتعیش 5 اسٹار ہوٹل دی لینس بورو میں اگست میں منعقد ہوئی تھی جو ہائیڈ پارک کارنر پر نائٹس برج میں واقع ہے۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

مزیدخبریں