عرفان ملک: شاہی قلعہ میں نوجوانوں کی ایک اور متنازعہ ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں کچھ نوجوان شاہی قلعہ میں مغربی تہزیب کو فروغ دے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین بھی وائرل ہونیوالی ویڈیو پر شدید تنقید کررہے ہیں۔
دوسری جانب معاون خصوصی وزیر اعظم شہباز گل نے ویڈیو پر نوٹس لے لیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں ایسی گھٹیا حرکتیں لوگوں کے جذبات بھڑکانے کے لیے جان بوجھ کر کی جاتی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئےٹیمیں تشکیل دے دی۔ جلد ہی ویڈیو بنانے والے نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔