عرفان ملک: شاہی قلعہ میں نوجوانوں کی ایک اور متنازعہ ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں کچھ نوجوان شاہی قلعہ میں مغربی تہزیب کو فروغ دے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین بھی وائرل ہونیوالی ویڈیو پر شدید تنقید کررہے ہیں۔
دوسری جانب معاون خصوصی وزیر اعظم شہباز گل نے ویڈیو پر نوٹس لے لیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں ایسی گھٹیا حرکتیں لوگوں کے جذبات بھڑکانے کے لیے جان بوجھ کر کی جاتی ہیں۔
بادی النظر میں ایسی گھٹیا حرکتیں لوگوں کے جذبات بھڑکانے کے لیے جان بوجھ کر کی جاتی ہیں۔ پولیس اس معاملے کو دیکھ رہی ہیں انکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرکے سخت سزا دی جائے گی تاکہ ایسے مسخروں کی سرزنش ہوں۔ https://t.co/rnj6tmXT4F
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 10, 2021
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئےٹیمیں تشکیل دے دی۔ جلد ہی ویڈیو بنانے والے نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔