ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی دنیا کی پہلی ڈیجیٹل ریاست اور ''کاغذ فری''حکومت بن گئی۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی کو 2018 میں کاغذ فری ڈیجیٹل ریاست بنانے کے مشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ تاہم دبئی کے ولی عہد اور چئیرمین ایگزیکٹو کونسل دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اس امر کااعلان کیا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ آج دبئی کی ڈیجیٹل زندگی کے نئے مرحلے کا آغاز ہے، تخلیقی جدت لئے مستقبل کے سفر کیلئے ہر شعبہ ہائے زندگی کو ڈیجیٹل کردیا گیا ہے۔
We are proud to announce that as of today, the government of Dubai has become the world's first paperless government. pic.twitter.com/d1aDHEDgOC
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) December 11, 2021
چار سال پہلے ہز ہائینس شیخ محمد بن راشد المکتوم نائب صدر اور وزیراعظم متحدہ عرب امارات حکمران دبئی نے وعدہ کیا تھا کہ چار سال بعد دبئی کا کوئی سرکار اہلکار یا صارف کسی قسم کا کوئی کاغذ استعمال نہیں کرے گا، آج وعدہ ایفا ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اگلا ہدف دبئی کی ڈیجیٹل زندگی کی سہولیات میں اضافہ ہے۔
میڈیا سنٹر کے مطابق دبئی کو کاغذ فری ریاست بنانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی گئی اس سے 1.3 ارب درہم مالیت کے 336 ملین کاغذ بچا ئے جاسکیں گے جبکہ 14 ملین اوقات کار کی بچت بھی ہوگی جبکہ دبئی کے شہری '' دبئی ناؤ'' ایپ کے ذریعے بارہ مختلف اقسام کی 130 سمارٹ سٹی سروسز حاصل کرسکیں گے۔