(اکمل سومرو)محکمہ ہائر ایجوکیشن میں کالجوں کے اساتذہ کا سروس ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف،سروس ریکارڈ غائب ہونے پر اساتذہ کی ترقیاں مسترد کر دی گئیں۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کی غفلت کے باعث کالجوں کے اساتذہ کا سروس ریکارڈ غائب ہو گیا ہے۔ سروس ریکارڈ غائب ہونے پر اساتذہ کی ترقیاں مسترد کر دی گئی ہیں۔
ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی نے سروس ریکارڈ کی عدم موجودگی پر کالج اساتذہ کے پرموشن کیسز مسترد کر دئیے ہیں ۔ کمیٹی نے سروس ریکارڈ کی عدم دستیابی، اے سی آرز نہ ہونے پر ترقیاں مسترد کر دیں۔
ڈی پی آئی کالجز ترقیوں کے منتظر اساتذہ کے کیسز دوبارہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کو بھجوائے گا۔