ویب ڈیسک: بزنس ویزا پر پاکستان آنے والا چینی شہری غلطی سے کٹی پہاڑی پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ چینی شہری کٹی پہاڑی میں گھوم رہا ہے۔ شاہراہِ نور جہاں پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے چینی شہری کو ڈھونڈ کرتھانے لے گئے اور تفتیش کے بعد اسے ہوٹل پہنچا دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چینی شہری کا نام ماؤ فینکن ہے جو بزنس ویزے پر پاکستان آیا ہوا ہے۔