ویب ڈیسک: بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ غریب بچوں میں پیسے تقسیم کررہی تھیں کہ بچوں نے انہیں گھیر لیا جس کے بعد وہ گھبراکر وہاں سے چلی گئیں۔
سوشل میڈیا پر نیہا ککڑ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیہا ککڑ ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے بعد ریسٹورنٹ سے باہر نکلتی ہیں اوراپنی گاڑی کھڑی کرکے غریب بچوں میں پیسے تقسیم کررہی ہیں ۔گلوکارہ جیسے ہی پیسے تقسیم کررہی ہوتی ہے بچوں کا وہاں پر ایک ہجوم جمع ہوجاتا ہے اور ان کی گاڑی پر ٹوٹ پڑتا ہے ۔
View this post on Instagram
کچھ بچے ان کی گاڑی کے ٹائر پر چڑھ کر پیسے چھیننے کی کوشش کرتے ہیں ۔نیہا ککڑ گھبرا کر گاڑی کا دروازہ بند کرتی ہیں اور دوسری سیٹ پر چلی جاتی ہیں ۔سوشل میڈیا پر ان کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے ۔ویڈیو شیئر کرنے والےصارف نے لکھا ہے کہ یہ افرا تفری کے مناظر ہیں۔باندرہ کے ریسٹونٹس میں جب کو ئی مشہور شخصیت پہنچتی ہے تو اکثر ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں ۔