(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل قوانین کی خلاف ورزی کا معاملہ،انتظامیہ نے10 سے زائدطالبات کی ہاسٹل الاٹمنٹ منسوخ کردی۔ طالبات کی الاٹمنٹ 10 روز کیلئے منسوخ کی گئی ہے۔
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے گرلز ہاسٹل میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز کی دس سے زائد طالبات کےخلاف کارروائی شروع کر دی۔انتظامیہ نے طالبات کی دس روز کے لئے الاٹمنٹ منسوخ کر دی ہے۔
سات دسمبر کو ہاسٹل سے بغیر اجازت باہر جانے اور لیٹ آنے پر کارروائی کے لیے لکھ دیا گیا۔ڈپٹی چیئرمین ہال کونسل نے متعلق ہاسٹل وارڈن کو بھی کارروائی کے لیے لکھ دیا ہے۔
مراسلے کے مطابق مذکورہ طالبات کی جانب سے ہاسٹل سے غائب رہنے کی شکایت ان کی والدین سے بھی کی جائے گی ۔